دل کے دورے سے بچنے کا آسان ترین طریقہ سائنسدانوں نے بتادیا، صحت میں بھی اضافہ ہوجائے اور آپ کو مزہ بھی آئے

دل کے دورے سے بچنے کا آسان ترین طریقہ سائنسدانوں نے بتادیا، صحت میں بھی اضافہ ...
دل کے دورے سے بچنے کا آسان ترین طریقہ سائنسدانوں نے بتادیا، صحت میں بھی اضافہ ہوجائے اور آپ کو مزہ بھی آئے

  

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہارٹ اٹیک اور دل کی دیگر بیماریاں دنیا میں اموات کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہیں۔ اب جرمنی کے سائنسدانوں نے ان بیماریوں سے بچنے کا ایک انتہائی آسان طریقہ بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی آف میلن کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ جسم کو صرف سٹریچ (Strech)کرنے سے ہارٹ اٹیک، سٹروک اور دیگر دوران خون سے متعلق بیماریوں سے حتی الامکان محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایمیلیانو سی کا کہنا تھا کہ سٹریچنگ کرنے سے خون کی نالیوں کا سکڑاﺅ ختم ہوتا ہے، ان میں نرمی آتی ہے اور وہ کشادہ ہوتی ہیں جس سے خون کا بہاﺅ بہتر ہوتا ہے۔ اس کے لیے پیسیو سٹریچنگ (Passive Stretching)زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے جس میں کسی دوسرے شخص یا کسی ورزش کی مشین کی مدد سے جسم کو سٹریچ کیا جاتا ہے۔ ایکٹو سٹریچنگ، جو آدمی خود کرتا ہے، وہ بھی فائدہ مند ہے مگر پیسیو سٹریچنگ جتنی فائدہ مند نہیں ہوتی۔“

مزید :

تعلیم و صحت -