کورونا وائرس کا شکار ہونے والے باڈی بلڈر نے اپنی تصاویر جاری کردیں، کیا تبدیلی آئی؟ دیکھ کر یقین نہ آئے

کورونا وائرس کا شکار ہونے والے باڈی بلڈر نے اپنی تصاویر جاری کردیں، کیا ...
کورونا وائرس کا شکار ہونے والے باڈی بلڈر نے اپنی تصاویر جاری کردیں، کیا تبدیلی آئی؟ دیکھ کر یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کس قدر موذی ہے اور مریض کو کس قدر لاغر بنا دیتی ہے، اس کی ایک مثال معروف باڈی بلڈر احمد عیاد کی صورت میں ہمارے سامنے ہے، جس کے مسلز دیکھ کرکبھی لوگ رشک کیا کرتے تھے لیکن اس موذی وائرس کا شکار ہونے کے بعد وہ اتنا کمزور ہو گیا ہے کہ گویا وہ کبھی باڈی بلڈر رہا ہی نہ ہو۔

میل آن لائن کے مطابق باڈی بلڈنگ کے کئی مقابلے جیتنے والے احمد عیاد میں 11مارچ کو کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں اورعلامات سنگین ہونے پراسے 15اپریل کو امریکی شہر بالتی مور کے جانز ہاپکنز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اگلے 7دن تک احمد عیاد ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں کوروناوائرس کے خلاف جنگ لڑتا رہا اور بالآخر خوش قسمتی سے وہ صحت یاب ہو کر 22اپریل کو ہسپتال سے ڈسچارج ہو گیا مگر اس ایک ڈیڑھ ہفتے میں اس کے تمام مسلز ایسے غائب ہو گئے جیسے کبھی تھے ہی نہیں۔ 6فٹ 1انچ قد کے احمد عیاد کا وزن کورونا وائرس سے پہلے ساڑھے 97کلوگرام تھا جس میں 22اپریل تک سات دنوں میں 27کلوگرام سے زائد کمی آ گئی اور وہ سوکھ کر کانٹا بن گیا۔ احمد عیاد نے اپنی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے پہلے اور بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں جن میں پہلی تصویر میں اس کے قابل رشک مسلز ہوتے ہیں اور دوسری تصویر میں وہ انتہائی نحیف و نزار نظر آتا ہے۔ اپنی اس پوسٹ میں اس نے لکھا کہ ”کورونا وائرس کی قیمت میں نے اپنے جسم کی صورت میں چکائی ہے، ان سات دنوں میں میری سالوں کی محنت ضائع ہو گئی۔“