شادی شدہ خاتون کا ’جِن‘ نکالنے کے بہانے اس کے ساتھ جنسی زیادتی

شادی شدہ خاتون کا ’جِن‘ نکالنے کے بہانے اس کے ساتھ جنسی زیادتی
شادی شدہ خاتون کا ’جِن‘ نکالنے کے بہانے اس کے ساتھ جنسی زیادتی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک جعلی بابے نے ’جن‘ نکالنے کے بہانے شادی شدہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس 20سالہ لڑکی کا تعلق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر نوائیڈا سے تھا۔ اس کے شوہر نے پولیس کو دی گئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس کی بیوی چند روز سے انتہائی جارحانہ روئیے کا مظاہرہ کر رہی تھی اور اکثر بے قابو ہو جاتی تھی۔ کبھی اپنے بال نوچنے لگتی اور کبھی دوسروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتی۔ اس پر میں اسے بپن نامی ایک بابے کے پاس لے گیا۔ اس نے کچھ جھاڑ پھونک کیا لیکن لڑکی کا رویہ ویسا ہی رہا۔ اگلی بار ہم اس کے پاس گئے تو اس نے کہا کہ میں اپنی بیوی کو لے کر اس کے گاﺅں آﺅں۔

آدمی نے پولیس کو مزید بتایا کہ ”چند دن بعد میں اپنی اہلیہ کو لے کر اس کے گاﺅں چلا گیا جہاں وہ ہمیں کھیتوں میں لے گیا اور بہانے سے نشہ آور چیز کھلا دی جس سے ہم دونوں بے ہوش ہو گئے۔ ہوش میں آنے کے بعد میری اہلیہ نے مجھے کہا کہ اس کے ساتھ جنسی زیادتی ہو چکی ہے۔ ہمارے ہوش میں آنے پر ملزم وہاں موجود نہیں تھا۔ میں اس کے گھر گیا اور اس حوالے سے بات کی تو وہ مجھے قتل کی دھمکیاں دینے لگا۔“ رپورٹ کے مطابق پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -