اگر آپ ابھی بھی کنوارے ہیں تو سائنسدانوں کے یہ خیالات آپ کے لیے ہیں

اگر آپ ابھی بھی کنوارے ہیں تو سائنسدانوں کے یہ خیالات آپ کے لیے ہیں
اگر آپ ابھی بھی کنوارے ہیں تو سائنسدانوں کے یہ خیالات آپ کے لیے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مردوخواتین شادی کے لیے شریک حیات کا انتخاب کرتے وقت کون سی باتیں مدنظر رکھتے ہیں؟ ہر کسی کی نظر میں اس سوال کا مختلف جواب ہو گا مگر اب ماہرین نفسیات نے جدید تحقیق میں اس کا ایک ایسا جواب دے دیا ہے جس سے سب اتفاق کریں گے۔ ویب سائٹ مینگوباز کے مطابق ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ مردوخواتین شادی کے لیے عام طور پر ایسے شخص کا انتخاب کرتے ہیں جو شکل و صورت، مزاج اور عادات وغیرہ کے حوالے سے انہی جیسا ہو۔ مثال کے طور پر خوبصورت لڑکیاں وجیہہ مرد کو ہی پسند کریں گی۔ اسی طرح خوش شکل مرد خوبصورت لڑکی کو ہی بطور بیوی منتخب کریں گے۔ لمبے قد کے لڑکے لڑکیاں اپنے لیے لمبے قد کے دولہا دلہن ہی منتخب کریں گے۔
ماہرین نفسیات نے شریک حیات کے انتخاب میں مرد اور خواتین کس خصوصیات کو ترجیح دیتے ہیں اس کی بھی ایک فہرست ترتیب دی ہے جس کے مطابق مرد بیوی کا انتخاب کرتے وقت پہلے نمبر پر مہربان ہونا اور انڈرسٹینڈنگ ہونا، دوسرے نمبر پر ذہانت، تیسرے نمبر پر ظاہری خوبصورتی، چوتھے نمبر پر خوش مزاجی اور پانچویں نمبر پر اچھی صحت دیکھتے ہیں جبکہ خواتین شوہر کے انتخاب میں پہلے نمبر پر مہربان ہونا اور انڈرسٹینڈنگ ہونا، دوسرے نمبر پر ذہانت، تیسرے نمبر پر خوش مزاجی، چوتھے نمبر پر حالات سے سمجھوتہ کرنے کی صلاحیت اور پانچویں نمبر پر ظاہری شکل و صورت دیکھتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -