سردار عثمان بزدار کا ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کے واقعہ کانوٹس،آئی جی جیل خانہ جات سے رپورٹ طلب کرلی

سردار عثمان بزدار کا ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کے واقعہ ...
سردار عثمان بزدار کا ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کے واقعہ کانوٹس،آئی جی جیل خانہ جات سے رپورٹ طلب کرلی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی  پنجاب سردار عثمان بزدار نےڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کے واقعہ کانوٹس  لیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئےکہا ہے کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامہ آرائی کے ذمہ داروں کا تعین کر کے قانون کے تحت کارروائی کی جائے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -