انگلش ٹیم کے کپتان جو روٹ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے سے معذرت کر لی مگر کیوں اور ان کی جگہ کپتان کون ہو گا؟ تمام تفصیلات سامنے آ گئیں

انگلش ٹیم کے کپتان جو روٹ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے سے معذرت کر ...
انگلش ٹیم کے کپتان جو روٹ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے سے معذرت کر لی مگر کیوں اور ان کی جگہ کپتان کون ہو گا؟ تمام تفصیلات سامنے آ گئیں

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیلنے سے معذرت کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق جو روٹ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کے سبب وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

جو روٹ کی دستبرداری کے بعد بین سٹوکس کپتان بننے کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں، فاسٹ باﺅلر سٹورٹ براڈ نے بھی بین سٹوکس کو کپتان بنانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بین سٹوکس جو روٹ کی عدم موجودگی میں بہترین قیادت کے فرائض انجام دے سکتے ہیں۔براڈ نے کہا کہ سٹوکس کی کارکردگی میں گزشتہ چند سالوں میں نمایاں بہتری آئی ہے اور وہ کپتانی کے اہل ہیں، ان پر کپتانی کا اضافی دباؤ نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز آئندہ ماہ کے اوائل میں ہوگا اور کویڈ 19 کی وجہ سے بغیر شائقین کے کرکٹ کھیلی جائے گی۔ علاوہ ازیں ویسٹ انڈیز سے سیریز کے بعد انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

مزید :

کھیل -