اب کھلاڑیوں کا کنٹریکٹ کس بنیاد پر ہو گا؟ پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

اب کھلاڑیوں کا کنٹریکٹ کس بنیاد پر ہو گا؟ پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ...
اب کھلاڑیوں کا کنٹریکٹ کس بنیاد پر ہو گا؟ پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری کیلئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں جن کا کہنا ہے کہ اب تمام کھلاڑیوں کا کنٹریکٹ کارکردگی کی بنیاد پر ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری کیلئے کمر کس لی، ان کا کہنا ہے کہ نئے طریقہ کار سے ڈومیسٹک کرکٹ کے 88 فیصد کھلاڑیوں کی آمدنی بڑھے گی۔ ندیم خان نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کا کنٹریکٹ کارکردگی کی بنیاد پر ہو گا، ڈومیسٹک میچز کی تعداد بڑھائی ہے، قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر ہو گا۔
پی سی بی کے ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ جدید دور کی کرکٹ سے بہت پچھے رہ گئی ہے، اس فرق کو دور کرنے کیلئے ہائی پرفارمنس سینٹر بنایا گیا ہے چھ ماہ میں اچھے نتائج ملنے لگیں گے۔ایسا نہیں ہے کہ ماضی میں کام نہیں ہوا جو لوگ اکیڈمی کے ساتھ وابستہ رہے انہوں نے اچھا کام کیا اور پاکستان سے اچھے کھلاڑی سامنے آئے لیکن سب نے یہ نوٹ کیا کہ ماڈرن ڈے کرکٹ اور پاکستان کرکٹ میں بہت فرق ہے ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔
ندیم خان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو دیکھ لیں سب یہی کہیں گے کہ ہم میں اور دنیا میں بہت فرق ہے، اسی فرق کو کم کرنے کیلئے ہائی پرفارمنس سینٹر بنایا گیا ہے، ہم نے جلد از جلد اس فرق کو کم ہی نہیں ختم کرنا ہے اور اوپر جانا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ پہلے بھی کوچز تھے لیکن اب کوشش کی گئی ہے کہ ہر فیلڈ کیلئے ایک ماہر شخص کو مختص کیا جائے، ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق مقامی کوچز کے ساتھ مل کر کھلاڑیوں کی شناخت کریں گے اور انہیں نکھاریں گے۔

مزید :

کھیل -