""یہ حکومت کا ایک اور میگا سکینڈل ہے ۔۔۔""مریم اورنگزیب نے ایک اور الزام عائد کردیا

""یہ حکومت کا ایک اور میگا سکینڈل ہے ۔۔۔""مریم اورنگزیب نے ایک اور الزام عائد ...

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے مہنگے داموں چینی خریدنے کو ایک اور میگاسکینڈل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی مافیا عمران صاحب ہر روز عوام کی جیب پہ ڈاکہ ڈال رہے ہیں، نئے پاکستان میں قوم کو دونوں ہاتھوں سے مسلسل لوٹا جا رہا ہے اور چینی کی قلت بھی برقرار ہے۔

اپنےبیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ چینی انکوائری کمیشن اپنے چوروں کو بچانے کا ایک ڈھونگ اور دھوکہ تھا،آج کی تاریخ تک پاکستان کی عوام 52 روپے کی بجائے 92 روپے کلو چینی خرید رہی ہے،78 روپے 33 پیسے سے زائد پر چینی خریدنے والے ظالموں نے عوام کا نہیں سوچا،چینی چور عمران مافیا 60 روپے کی چینی خرید سکتا تھا چینی چور عمران مافیا نے اپنے چوروں کو لندن روانہ کر دیا ہے اور آج تک عوام کی چینی چوری ہو رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -