وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والا ہمارا رکن اسمبلی "لوٹا" ہے،پیپلز پارٹی نے بھی دل کے پھپولے پھوڑ دیئے 

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والا ہمارا رکن اسمبلی "لوٹا" ہے،پیپلز ...
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والا ہمارا رکن اسمبلی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے اپنے رکن اسمبلی غضفر لنگاہ کو "لوٹا" قرار دیتے ہوئے اسمبلی آمد پر گھیراؤ کرنے کا اعلان کر دیا۔

پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا کہ غضنفر لنگاہ نے عوام کے مینڈیٹ اور قیادت کی اعتماد کی توہین کی ہے، ایک بار نہیں بار بار وزیراعلی سے ملاقات کرنے کا مطلب ہے کہ یہ "لوٹا" ہے، غنضفر لنگاہ اب ایوان میں بیٹھ نہیں سکے گا،یہ ایوان میں آئے اسے بتا دیں گے کہ "لوٹے" کا جمہوری انداز میں گھیراؤ کیا ہوتا ہے؟۔سید حسن مرتضی نے کہا کہ "لوٹے" کے خلاف کارروائی تو قیادت کرے گی مگر ہم اسے ایوان میں بیٹھنے لائق نہیں چھوڑیں گے،عثمان بزدار کی چوکھٹ پر جھکنے والا "لوٹا"ایوان میں نہیں بیٹھ سکتا،عثمان بزداربھی سن لیں اِنکی یہ "لوٹا کریسی" اب زیادہ دیر نہیں چلے گی" لوٹوں" کے زور پر حکومت بنانے والا جہانگیر ترین مفرور ہو چکا ہے"لوٹوں"کےجہازبھربھر کر لانے والا اب پاکستان میں پاؤں نہیں رکھ سکتا،عمران خان اور عثمان بزدار کی "لوٹوں" کے پیندوں پر بنی حکومت جلد گرنے والی ہے،چند"لوٹوں"کےووٹوں پر قائم حکومتیں عوامی سیلاب میں تنکوں کی طرح بہہ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام جمہوری قوتیں حقیقی جمہوریت کیلئے متحد ہوں، غیرجمہوری قوتیں جمہوریت کے خلاف ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -