کراچی ، رینجر اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی ، رینجر اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر ...
کراچی ، رینجر اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) رینجرز اور پولیس نے سرجانی ٹاﺅ ن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کا انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا۔ملزم نے دوران تفتیش ٹارگٹ کلنگ کی متعددوارداتوں میں ملوث ہونے کااعتراف کرلیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ترجمان  رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملز م نے نیوکراچی میں متحدہ پاکستان کے آفس پربھی فائرنگ کی تھی جس سے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوا تھا۔
ترجمان کے مطابق ٹارگٹ کلر نے گلبہارمیں پاک سرزمین پارٹی( پی ایس پی )کے آفس پربھی فائرنگ کی تھی جس سے ایک شخص جاں بحق جبکہ2 افراد زخمی ہوئے تھے۔
ترجما ن نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے اور مزید تفتیش کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔