آیئے مسکرائیں 

آیئے مسکرائیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

٭ایک دن ملا نصیر الدین بازار سے ایک سیر گوشت لائے اور ایک دوست کو کھانے پر بلایا۔ جب کھانا شروع کیا تو پلیٹ میں گوشت کا ٹکڑا موجود نہیں تھا۔ بیوی سے پوچھنے پر پتہ چلا کہ گوشت بلی نے کھا لیاہے۔ بلی سامنے ہی موجودتھی۔ ملا نے بلی پکڑی اور ترازو میں ڈال کر بلی کا وزن کیا تو بلی ایک سیرنکلی۔ ملا کو غصہ آیا اور بیوی سے کہنے لگا بیگم ایک سیر بلی تو گوشت کہاں ہے اور ایک سیر گوشت ہے تو بلی کہاں ہے؟
 ٭تین لوگ مرنے کے بعد جنّت کے دروازے پر پہنچے۔
پہلا بولا: میں مولوی ہوں میں نے زندگی بھر عبادت کی ہے مجھے اندر آنے دو..
آواز آئی نیکسٹ
دوسرا بولا:میں ڈاکٹر ہوں، میں نے زندگی بھر لوگوں کی مدد کی ہے مجھے اندر آنے دو…
آواز آئی نیکسٹ
تیسرا بولا: میں شادی شدہ ہوں۔
آواز آئی، بس کر رْلائے گا کیا، چل اندر آ جا۔
٭ایک شاعر کو اپنی شاعری پر بہت ناز تھا۔ ایک دن وہ اپنی بیوی سے کہنے لگا کہ دیکھنا میں اپنی شاعری سے دنیا بھر میں آگ لگا دوں گا۔
بیوی نے جل کر کہا: گھر میں ماچس نہیں ہے، ذرا ایک شعر چولہے میں بھی ڈالنا۔
٭شیر کے ریٹائر ہونے پر جنگل کے سارے جانوروں نے بادشاہ کے لئے اجلاس بلایا۔ اجلاس جاری تھا کہ ایک گدھا ایک دم کھڑا ہوا اور بولا، اس بارمجھے اس جنگل کا بادشاہ بنایا جائے۔
لومڑی مسکرا کر بولی، یہ جنگل ہے..پاکستان نہیں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -