پی ایچ ایف کا ہاکی لیگ کروانے کا اعلان 

پی ایچ ایف کا ہاکی لیگ کروانے کا اعلان 

  

   لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی ایچ ایف نے پاکستان ہاکی لیگ کروانے کا اعلان کر دیا، افتتاحی سیزن میں پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رواں سال نومبر اور دسمبر میں لیگ کروانے کا اعلان کیا ہے۔ ایونٹ میں اسلام ا ٓباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ہاکی مقابلے تین ہفتے تک جاری رہیں گے، لیگ میں دیگر ممالک کے سٹار کھلاڑی بھی شرکت کریں گے، ہاکی لیگ کا پہلا سیزن لاہور میں منعقد کیا جائے گا اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے انعقاد کیلئے بھرپور تیاری کی جائے گی اور اس کو یادگار بنایا جائے گا لیگ کے انعقاد کا مقصد ملک میں قومی کھیل سے وابستہ ٹیلنٹ کو آگے لانا ہے تاکہ ان کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین پلیٹ فارم مل سکے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -