دو روزہ " آل پاکستان انٹر ورسٹی ای سپورٹس نیشنل چیمپئن شپ اختتام پذیر

 دو روزہ " آل پاکستان انٹر ورسٹی ای سپورٹس نیشنل چیمپئن شپ اختتام پذیر

  

   لاہور (پ ر) منہاج یونیورسٹی لاہور اور ایلیٹ سپورٹس پاکستان کے اشتراک سے دو روزہ " آل پاکستان انٹر ورسٹی ای سپورٹس نیشنل چیمپئن شپ" گزشتہ روزاختتام پذیر ہو گئی۔ منہاج یونیورسٹی لاہور کے فریدالدین قادری ہال میں منعقدہ اختتامی تقریب میں وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلیٹ سپورٹس پاکستان محمد جمال قریشی،چیف آپریٹنگ آفیسر محمد مزمل خان وزیری،ڈائریکٹر سپورٹس منہاج یونیورسٹی اقبال مرتضی حیدر،ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس فہد سرور،ہیڈ ڈیپارٹمنٹ ا?ف کمپیوٹر سائنسز ڈاکٹرشاہان یامین صدیقی اورسیکرٹری سیکرز کلب عمارہ مقصود قادری نے شرکت کی۔چیمپئن شپ میں مختلف صوبوں کی یونیورسٹیز نے حصہ لیا جبکہ مرکزی مقابلے میں لاہور کی مختلف یونیورسٹیز کی 49 ٹیموں نے حصہ لیا۔چیمپئن شپ میں میر پور خاص کی (MUST) یونیورسٹی کے سعد بن نے پہلی پاک ایمزلاہور کے حسن صولت نے دوسری (MNSUA) یونیورسٹی ملتان کے محمد روحان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔چوتھی پوزیشن یو ایم ٹی،پانچویں پوزیشن منہاج یونیورسٹی لاہور کے ابراہیم اسحاق،چھٹی پوزیشن مائی یونیورسٹی اسلام آباد،ساتویں پوزیشن مشترکہ طور پر منہاج یونیورسٹی لاہور کے نعمان اور یونیورسٹی آف گوادر کے محمد توقیر نے جبکہ آٹھویں پوزیشن بھی منہاج یونیورسٹی کے محمد وقاص نے حاصل کی۔وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹرساجد محمود شہزاد نے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹیکنالوجی کے اس تیز ترین دور میں طلبہ کوصحت مندانہ اسپورٹس سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ضروری ہے۔ سپورٹس کے میدان ا?باد ہونے سے ہی اسپتال ویران ہوں گے۔ ماضی میں پاکستانی کھلاڑیوں نیہاکی، کرکٹ، سکواش اوردیگر کھیلوں میں تمام دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند رکھا اب بھی ہماری نوجوان نسل میں اسی جذبے کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے منہاج یونیورسٹی میں سٹیٹ ا?ف دی آرٹ ان ڈوراسپورٹس جمنازیم تکمیل کے مراحل میں ہے۔

 چیف ایگزیکٹو ا?فیسرایلیٹ سپورٹس پاکستان جمال قریشی نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایلیٹ سپورٹس پاکستان کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہا ہے۔۔انہوں نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ا?ئندہ بھی کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر نے چیمپئن شپ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں کیش پرائزز اور شیلڈز تقسیم کیں۔میگاایونٹ کے کیش پول پرائز کی مالیت تین لاکھ روپے تھی جبکہ اس کے علاوہ چیمپئن شپ میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کوایک لاکھ روپے،دوسری پوزیشن کے لیے 75 ہزار جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 50 ہزار روپے انعام دیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -