ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ،برونز میڈلسٹ لالہ عالم کا شاندار استقبال

ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ،برونز میڈلسٹ لالہ عالم کا شاندار استقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ہارون آباد  (نامہ نگار)  روس میں چوتھی ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں برونز میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کرنے والے ہارون آباد کے سپوت لالہ محمد عالم کی آبائی علاقے میں واپسی پر فقیدالمثال استقبال کیا گیا اور قینچی موڑ پر اہل علاقہ کے جم غفیر نے ان کی آمد پر انہیں شاندار انداز سے اپنی والہانہ داد و تحسین سے سرفراز کرتے ہوئے خیر مقدمی نعروں سے ماحول میں دلفریب رنگ بھر دیے.اہل علاقہ نے لالہ محمد عالم کو ہاروں سے لاد دیا اور گاڑیوں کے بہت بڑے قافلے اور روایتی استقبالیہ پہلووں سے مزین جلوس کے ہمراہ انہیں بلدیہ لان ہارون میں لایا گیا جہاں ان کے اعزاز میں استقبالیہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء میاں عبدالواحد اور تحصیل سپورٹس آفیسر ارسلان طاہراور عبد الطیف کاوش نے کہا کہ ہارون آباد کی مردم خیز دھرتی کے اس عظیم الشان قومی ہیرو نے دنیا بھر میں وطن عزیز کا سبز ہلالی پرچم سربلند کیا۔

 اور اپنے علاقے کا بھی نام روش کیا.پاکستانی قوم اور علاقہ ہارون آباد کو اپنے اس سپوت پر فخر ہے۔اور ہارون آباد کے عوام نے اپنی روشن تاریخ کے عین مطابق اس شاندار کامیابی کا جشن منایا ہے\

.لالہ محمد عالم نے کہا کہ وہ مستقبل میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں جدوجہد کرنے کی سوچ کو اپنا وژن بنا کر محنت کریں گے اور گولڈ میڈل کا خواب حقیقت کا روپ دھار لے گا.