انڈر19 ون ڈے کپ میں آج تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

انڈر19 ون ڈے کپ میں آج تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

  

   راولپنڈی  (اے پی پی):نیشنل انڈر19  ون ڈے کپ میں  پول اے کے مزید تین میچ   آج کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں خیبر پختونخوا (بی) اور سینٹرل پنجاب کی ٹیمیں ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ، راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی، دوسرا میچ بلوچستان (بی) اور ناردرن (بی) کے درمیان راول کرکٹ گراؤنڈ، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

جبکہ تیسرے میچ میں سندھ (بی) اور سدرن پنجاب (بی) کی ٹیمیں نیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی، ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم5  پول میچ کھیلے گی۔

، دونوں پولز سے دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل8  جولائی کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پول بی کے میچز لاہور، شیخو پورہ اور فیصل آباد میں کھیلے جارہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -