جشن آزادی فٹ بال چیمپئن شپ 18 جولائی سے شروع ہوگی

جشن آزادی فٹ بال چیمپئن شپ 18 جولائی سے شروع ہوگی

  

 اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان بوائر سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے جشن آزادی فٹ بال چمپئن شپ 18 جولائی سیاسلام آباد میں شروع ہوگی۔ گزشتہ روز اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔

 چیمپئن شپ میں مختلف کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں آرگنائزنگ کمیٹی، ٹیکنیکل کمیٹی اور ریفریز کمیٹی شامل ہیں اور ان کمیٹیوں کی منظوری اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد سلیم نے دے دی ہے۔

 اور چیمپن شپ میں اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن سے منسلک کلب حصہ لے سکتے ہیں۔ ایونٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کے عہدیدار اپنی ٹیموں کی رجسٹریشن 10 جولائی تک کروا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ نئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن بھی 10جولائی تک کروائی جا سکتی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -