انڈر19 ون ڈے کپ میں خیبرپختوانخوا اور سینٹرل پنجاب کامیاب

انڈر19 ون ڈے کپ میں خیبرپختوانخوا اور سینٹرل پنجاب کامیاب

  

راولپنڈی (اے پی پی):نیشنل انڈر19  ون ڈے کپ میں خیبرپختونخوا، سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب نے اپنے اپنے میچ جیت لئے، ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ، راولپنڈی میں کھیلے گئے پول اے کے پہلے میچ میں خیبرپختونخوا بلیوز نے سندھ بلیوز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے ہرا دیا، سندھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز بنائے جواب میں خیبرپختونخوا نے مطلوبہ ہدف 44.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، سینٹرل پنجاب بلیوز نے ناردرن بلیوز کو 177 رنز سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے،، ناردرن کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 38.1 اوورز میں 121 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی نیشنل گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب بلیوز نے بلوچستان بلیوز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔

 بلوچستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے، سجاد علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 106 رنز بنائے، جواب میں سدرن پنجاب نے مطلوبہ ہدف محمد دانش کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 45 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، محمد دانش نے 114 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -