راولپنڈی ڈسٹرکٹ گرلزکراٹے چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

راولپنڈی ڈسٹرکٹ گرلزکراٹے چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
   راولپنڈی  (اے پی پی):راولپنڈی ڈسٹرکٹ گرلزکراٹے چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈسٹرکٹ گرلزکراٹے چیمپئن شپ   میں ضلع راولپنڈی کی 100سے زائد گرلز نے مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیاہے  35 کلو گرام کیٹگری میں عبیرہ سعید نے پہلی پوزیشن حاصل کی، حرم نے دوسری جبکہ حبہ سعید اور قندیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی 40کلو گرام کیٹگری میں ہانیہ نے پہلی، مصباح احمد نے دوسری جبکہ نمرا یاسین  اور زینت نے تیسری پوزیشن حاصل کی 45کلو گرام میں رابعہ پہلے نمبر پر رہیں، فاطمہ نے دوسری اور زویا وحید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔


 50 کلوگرام میں سارہ نے اول، ایمان نے دوئم  پوزیشن حاصل کی۔
 جبکہ اسما اور زینب کمال نے سوئم پوزیشن حاصل کی 55 کلو گرام کیٹگری میں معزل نے پہلی ماہ نور نے دوسری جبکہ مقدس اور ظل ہما نے تیسری پوزیشن حاصل کی 61 کلو گرام میں ہادیہ نے اول اور وجیہہ خالد نے دوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ 68 کلو گرام میں نمرا شاکر نے پہلی اور زینب نے دوسری پوزیشن حاصل کی، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیاسی و سماجی شخصیت انجینئر راجہ نزاکت حسین نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی گرلز میں انعامات تقسیم کئے، صدر راولپنڈی ڈسٹر کٹ ایسوسی ایشن پرویز اقبال نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ راولپنڈی میں کراٹے کا معیار بہت اچھا ہے، مستقبل میں بھی کراٹے کی ترقی و ترویج کے لئے ٹورنامنٹ کا نعقاد کیا جائے گا۔