شرمین عبید نے فواد خان کو ورسٹائل ا داکار قرار دے دیا

شرمین عبید نے فواد خان کو ورسٹائل ا داکار قرار دے دیا

  

   لاہور(فلم رپورٹر)آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے پاکستان کے سپر سٹار فواد خان کو  ناقابل یقین ورسٹائل اداکار قرار دیدیا۔ شرمین عبید چنائے نے فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے اپنے  تجربے کے بارے میں  بات کی۔انہوں نے کہا کہ فواد خان ایسے ناقابل یقین اداکاروں میں سے ایک ہیں، جوکہ ورسٹائل ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی وہ سیٹ پر آتے ہیں اور آپ ان سے ایکشن میں آنے کو کہتے ہیں، تو آپ انہیں کام کرتے دیکھ کر باقاعدہ محسور ہوتے ہیں۔ شرمین عبید چنائے کا کہنا ہے کہ فواد خان واقعی لاجواب ہیں مزید کہا کہ فواد خان کی اداکاری نے بہت متاثر کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ اسی طرح  سے مستقبل میں بھی بہت کامیابیاں سمیٹنے میں کامیاب ہوں گے وہ ہر طرح کے کردار بہت اچھے طریقے سے انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید :

کلچر -