زارا اکبر برطانوی فلم دیوانہ میں اہم کردار ادا کریں گی

زارا اکبر برطانوی فلم دیوانہ میں اہم کردار ادا کریں گی

  

    لاہور(فلم رپورٹر) زارا اکبر کی فلم انڈسٹری میں واپسی، برطانوی فلم دیوانہ میں جلوہ گر ہوں گی۔گوندل فلمز یوکے کے بینر تلے بننے والی فلم دیوانہ کی شوٹنگ لندن میں کی گئی۔فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا کام مکمل ہوگیا ہے۔فلم کی کاسٹ میں زارا اکبر ہیروئن اور عدنان خان ہیرو ہیں۔ولن کے پاور فل  کردار میں  گوندل نظر آئیں گے۔دیگر کاسٹ میں ارسل شفیق،نائلہ اختر،جگدار سنگھ شیری شامل ہیں۔فلم کے رائٹر اور ڈائریکٹر شفیق الرحمٰن  ہیں۔فلم کا میوزک ایم ارشد اور ڈی او پی وربھان سنگھ اور ایم امجد ہیں۔زارا اکبر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کافی عرصہ کے بعد کررہی ہوں۔یہ فلم ایک فیملی ڈرامہ ایکشن اور کامیڈی فلم ہے۔ جس  میں پاکستانیوں کی مشکلات کو دکھایا گیا ہے۔ یوکے میں فلم بنانے کا مقصد یہی ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو سہارا مل سکے اور پاکستان فلم  انڈسٹری ایک بار پھر کھڑی ہوجائے۔فلم کا پہلا پوسٹر جلد  جاری کیا جائے گا۔اس فلم سے عدنان خان کا ڈیبیو ہورہا ہے۔

یہ فلم ورلڈ اوور ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -