فرحان سعید او عروہ حسین کے درمیان مکمل علیحدگی کے بعد رشتے کاڈراپ سین

 فرحان سعید او عروہ حسین کے درمیان مکمل علیحدگی کے بعد رشتے کاڈراپ سین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
     لاہور(فلم رپورٹر)اداکار و گلوکار فرحان سعید اور ان کی بیوی اداکارہ عروہ حسین کے درمیان مکمل علیحدگی کے بعد دونوں کے رشتے کاڈراپ سین دونوں کے راستے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جدا ہوگئے اب ان کے درمیان مفاہمت کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی اس حوالے سے عروہ حسین کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فرحان سعید کراچی کی دو نئی ڈرامہ اداکاراؤں کے ساتھ تعلقات تھے جو آج بھی قائم ہیں جبکہ لاہور کی مقامی پبلک ریلیشن کمپنی (PR Company) کی مالکہ مائدہ کے ساتھ بھی تعلقات استوار کررکھے ہیں جو دونوں میاں بیوی کے درمیان اختلافات کی بڑی وجہ بنی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فرحان سعید منشیات اور شراب نوشی کا عادی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے خاندان سے بھی کافی حد تک کٹ چکا ہے جبکہ ان کے معاشقوں کے بارے میں پوری میڈیا انڈسٹری اور ان کے خاندان سمیت ہر کوئی جانتا ہے اسی لئے عروہ حسین نے کچھ عرصہ قبل باقاعدہ ان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی پھر یکا یک دونوں کی فلم جس میں سرمایہ کاری عروہ حسین نے کی اسی وجہ سے مختلف جگہوں پر اکٹھے تصاویر دے کر تاثر دیا گیا کہ دونوں میں کوئی خلیج نہیں جو بات درست نہیں تھی۔

مزید :

کلچر -