تعلیم یافتہ افراد کا شوبز میں آنا خوش آئند ہے، عینی خان

تعلیم یافتہ افراد کا شوبز میں آنا خوش آئند ہے، عینی خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل عینی خان  کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں تعلیم یافتہ افراد کا فلم و ٹی وی انڈسٹری میں آنا خوش آئند امر ہے۔ انڈسٹری میں نام بنانے کیلئے آئی ہوں کسی بھی شارٹ کٹ کا سہارا لے کر کامیابی کی منازل طے کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اپنی قابلیت پر بھروسہ ہے جس سے ہر مشکل مرحلہ طے کرنے کا حوصلہ رکھتی ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”پاکستان“ سے گفتگو کے دوران کیا کیا۔ ان کاکہنا ہے کہ غیر ملکی ڈراموں اور فلموں سے خوفزدہ ہونے کے بجائے ان سے بہتر کام کرنا ہوگا۔ فیشن انڈسٹری کے بارے میں عینی خان نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں اب ہم دنیا بھر میں فیشن میں ٹاپ کررہے ہیں۔

ہمارے ڈیزائنرز کے کام کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جارہا ہے۔

مزید :

کلچر -