محنت سے ترقی کی منازل طے کررہی ہوں، عائشہ مہر

محنت سے ترقی کی منازل طے کررہی ہوں، عائشہ مہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل عائشہ مہر مسلسل ترقی کی منازل طے کررہی ہیں۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ مہر کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میں فن کی دنیا میں خوب نام کماؤں مجھے میری فیملی کی مکمل سپورٹ حاصل ہے ابھی میری فنّی زندگی کا سفر شروع ہوا ہے۔میری ویب سیریز ”دل نادان“اور ”گول مال کو ناقابل یقین پذیرائی ملی ہے۔بطور اداکارہ و ماڈل مجھے ناقابل یقین شہرت اور پذیرائی ملی ہے۔ایک سوال کے جواب میں عائشہ مہر نے کہا کہ میں شوبز کے ساتھ ساتھ اپنا تعلیمی سلسلہ بھی جاری رکھوں گی کیونکہ میں اس بات سے بخوبی واقف ہوں کہ ایک تعلیم یافتہ انسان دنیا کے کسی شعبے میں مارنہیں کھاتا۔میں مسلسل محنت اور لگن سے کام کررہی ہوں اور وہ دن دور نہیں جب میں شوبز کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گی میں نے ہمیشہ سے محنت کا سہارا لیا ہے اور اسی وجہ سے بہت جلد شوبز میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہوں اسی طرح سے مستقبل میں بھی محنت سے ہی آگے بڑھنے کی کوشش کروں گی۔
 پرستاروں کی محبت کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔

مزید :

کلچر -