لیسکو ریکوری میں بہتری کا کریڈٹ افسران کو جاتا ہے،چوہدری امین

لیسکو ریکوری میں بہتری کا کریڈٹ افسران کو جاتا ہے،چوہدری امین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹوچوہدری محمد امین نے آج لیسکو ہیڈ کوارٹر میں ریجن کے تمام سپرٹینڈنگ انجینئرز کا جائزہ اجلاس طلب کیا جہاں لیسکو کی ریکوری اور پری مون سون کے پہلے اسپیل کے دوران بجلی کی سپلائی اور بعض مقامات پر آنے والے عارضی تعطل اور اس بارے لیسکو کے عملے کی کارکردگی متعلق تبادلہ خیال کیا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا تھا کہ لیسکو کی ریکوری میں اضافہ ہوا ہے اور اس کا کریڈٹ ان تمام افسران کو جاتا ہے جن کی بہترین کارکردگی اور کاوشوں کے باعث لیسکو ترقی کی جانب گامزن ہے۔ لیسکو چیف کا کہنا تھا کہ  بارشوں کے دوران بجلی کی سپلائی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ایک چیلنجنگ مسئلہ ہے اور اس حوالے سے کسی بھی افسر کی جانب سے کی گئی سستی کوبالکل برداشت نہیں کیا جائے گاچیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ تمام ایس ایزکی ڈیوٹی ہے کہ وہ اپنے علاقے میں ہونے والے کسی بھی واقعہ سے متعلق بروقت آگاہی رکھیں 

۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے علاقے جہاں ٹرانسفارمر کی اوورلوڈنگ کا مسئلہ درپیش آرہا ہو وہاں ایک اضافی ٹرانسفارمر بھی رکھا جائے تاکہ اس علاقے کا لوڈ بیلنس ہوسکے اور مستقبل میں اوورلوڈنگ کے باعث ٹرانسفارمر خراب نہ ہو۔چیف ایگزیکٹو نے اس موقع پر ٹیکنیکل ڈائریکٹر اور چیف انجینئر مٹیریل مینجمنٹ کو بھی ہدایت جاری کیں کہ ایمرجنسی کے دوران اسٹورز سے ٹرانسفارمرز کی بروقت دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔چیف ایگزیکٹو نے کام کے دوران سیفٹی پر بھی مکمل عمل درآمد کرنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بارشوں کے دوران یا لوڈ مینجمنٹ اوقات میں بھی اگر سسٹم پر کام کرنا ناگزیر ہو تو ورک پرمٹ ضرورحاصل کریں۔اجلاس کے دوران تمام سرکل کے ایس ایز نے چیف ایگزیکٹو کو اپنے اپنے سرکل کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے پری مون سون کے پہلے اسپیل کے دوران سسٹم کو بہتر طریقے سے چلانے پر فیلڈ آفیسرز اور لائن سٹاف کی کارکردگی کو بھی سراہا۔چیف ایگزیکٹو لیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین نے خصوصی طور پر اپنے صارفین کا بھی شکریہ ادا کیا۔