یوایم ٹی کا 22واں کا نووکیشن، 1225گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم
لاہور (سٹی رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی)کا 22واں کانوکیشن2022ء ایکسپو سینٹر لاہور میں ہوا جس کی صدارت گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کی اور صدر علم ٹرسٹ /یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد، چیئر مین یو ایم ٹی علم ٹرسٹ ڈاکٹر احمد عمر مراد،ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا، ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی، رجسٹرار یو ایم ٹی سلیم عطا اور ہیڈ شعبہ امتحانات حسیب حیدر کے ہمراہ مختلف شعبہ جات کے 1225گریجو ایٹس میں ڈگریاں،میڈلز، سرٹیفیکیٹس اور ایوارڈز تقسیم کئے جن میں 691 بیچلرز،165 ماسٹرز،341 ایم ایس/ایم فل اور 29 پی ایچ ڈ یز شامل ہیں۔ مزید برآں 18پیٹرن گولڈ میڈلز،17 ریکٹرسلورمیڈلز، 06 ریکٹر اکڈیمک ایکسیلنس ایوارڈز گولڈ میڈل, 06 سرٹیفکیٹس آف ایکسیلنس، 06 ایم فل /ایم ایس کے طلباء کیلئے ریسرچ پبلیکیشن ایوارڈ بھی دیے گئے۔ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا انکی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یو ایم ٹی نا صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک کے بہترین اداروں میں شمار ہوتا ہے جس کے 900+ اعلیٰ تعلیم یافتہ فیکلٹی ممبران اور دنیا بھر کی ممتاز یو نیورسٹیوں سے 270 سے زیادہ پی ایچ ڈی سکالرز اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔۔چیئر مین یو ایم ٹی \ علم ٹرسٹ احمدعمر مراد نے کانو کیشن سے خطاب کرتے ہوئے گریجویٹس، ان کے والدین اور ساتذہ کو اس عظیم سنگ میل کو حاصل کر نے پر مبارکباد پیش۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے اس پر مسرت موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گریجویٹس، انکے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور طلباء کو ہدایت کی کہ وہ اپنے والدین اور اساتذہ کا شکرگزار بنتے ہوئے انکا احترام کریں جنہوں نے انکی کامیابی کے سفر میں اپنا وقت، محنت اور پیسہ صرف کیا ہے۔ گورنرنے کہا کہ یو ایم ٹی کے بائیسویں کا نوکیشن میں شامل ہونا میرے لیے باعث مسرت ہے۔ انہوں نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر یو ایم ٹی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔ بلیغ الرحمن نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یو ایم ٹی بامعنی اور نتیجہ خیز انداز میں ترقی کر رہی ہے۔ ا نہوں یہ بھی کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ یو ایم ٹی اپنی تحقیق اور معیاری تعلیم کے ذریعے عالمی سطح پر ایک نمایاں مقام بنائے گی۔ آخر میں گورنر پنجاب نے یو ایم ٹی کی معیاری تعلیم کی فراہمی کی کاوشوں کو سراہا۔
اور شرکاء کو مشورہ دیا کہ وہ اچھے اخلاقی اقدار سیکھیں اور اپنے کردار کو بہترین طریقے سے تعمیر کرکے ملک و قوم کی خدمت کریں۔