بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشنکینیڈا کی 150ویں سالگرہ پر تقریب

بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشنکینیڈا کی 150ویں سالگرہ پر تقریب

  

لاہور  (پ ر) بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہائیکورٹ بار میں کینیڈا کی 150ویں سالگرہ کی تقریب امتیاز رشید قریشی چیئرمین بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن کی صدارت میں ہوئی جس میں غلام اللہ خان جوئیہ ایڈووکیٹ،چوہدری زبیر احمد فاروق ایڈووکیٹ،محمد وحید قریشی ایڈووکیٹ، کاشف محمود سلیمانی ایڈ و و کیٹ،مرزا عامر ایڈووکیٹ،ڈاکٹر شاہد نصیر،حاجی مشتاق احمد ایڈووکیٹ،خواجہ اظہر مجید،سیٹھ بشیر احمد اور دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے پاکستانی عوام کی طرف سے کینیڈا کی عوام کو مبارکباد پیش کی اورکہا کہ پاکستان اور کینیڈا کا آپس میں گہرا رشتہ ہے اس لئے پاکستان اور کینیڈا کے سینئر شہریوں کو ویزا فری کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -