پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت،یاسمین راشد

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت،یاسمین راشد

  

 لاہور (جنرل رپورٹر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد، جنرل سیکرٹری  حماد اظہر،سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے  پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور حکومت کو کہنا چاہتے ہیں کہ  اس اضافے کو فوری واپس لیا جائے۔ ناجائز حکمرانوں نے غریب عوام کا خون چوسنے کے سوا کچھ نہیں کیا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا گیا۔  رہنماؤں نے مزید کہا کہ پٹرول قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا،دو ماہ میں ملکی معیشت کا ستیاناس کر دیا گیا ہے۔ حکمرانوں نے اپنی چوری کو بچانے کے لیے  این آر  او ٹو حاصل کر لیا ہے۔  مہنگائی اور لوڈشیڈنگ نے عام آدمی کا کچومر نکال کر رکھ دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -