اوورچارجنگ پر رین بو کیش اینڈ کیری سٹور سیل

اوورچارجنگ پر رین بو کیش اینڈ کیری سٹور سیل

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی پرائس انسپکشن جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن سونیا صدف نے واپڈا ٹاؤن میں رین بو کیش اینڈ کیری کا دورہ کیا اور اشیاء  ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اوور چارجنگ پر رین بو کیش اینڈ کیری کو سیل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اوور چارجنگ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -