بیکن ہاؤس سکول،سنجن نگر ٹرسٹ کے طلبہ کو سکالر شپ دے گا

      بیکن ہاؤس سکول،سنجن نگر ٹرسٹ کے طلبہ کو سکالر شپ دے گا

  

اسلام آباد(پ ر) پاکستان میں نجی تعلیمی اداروں کے سب سے بڑے نیٹ ورک بیکن ہاؤس کے حال ہی میں متعارف کرائے گئے ہائبرڈ اے لیول اسکول’ہوم برج‘ نے سنجن نگر پبلک ایجوکیشن ٹرسٹ (SNPET) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت سنجن نگر کے طلباء کو پانچ تعلیمی برسوں کے لیے اسکالرشپس دیے جائیں گے۔ہوم برج کے پراجیکٹ ڈائر یکٹر حارث سفیان اور سنجن نگر ٹرسٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی ممبر بینا رضا کے مابین اس معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔بیکن ہاؤس اس شراکت داری کے تحت، سنجن نگر پبلک ایجوکیشن ٹرسٹ میں رجسٹرڈپانچ طلباء کو میرٹ کی بنیاد پر مالی مدد دے گا ہر طالب علم کو ہائبرڈ اے لیول پروگرام میں تعلیمی پیشرفت کے لیے درکار انٹرنیٹ کی سہولت کے ساتھ لیپ ٹاپ یا ٹیبلٹ جیسے ضروری آلات بھی فراہم کرے گا۔بیکن ہاؤس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناصر قصوری نے کہا سنجن نگر ٹرسٹ کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے، ہم مستحق طلباء کو بہتر مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں جو ایک آسان اور بہتر تعلیمی ماڈل کے ذریعے معیاری تعلیم کی بدولت زندگی کے بہتر مواقع حاصل کر سکیں گے۔“ سنجن نگرسکول، لاہور کی پرنسپل فرزانہ کوثرنے کہاکہ،”سنجن نگر پبلک ایجوکیشن ٹرسٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں معیاری تعلیم تک یکساں رسائی یقینی بنانے کے اس عظیم اقدام پر ہم بیکن ہاؤس اور ہوم برج کی ٹیموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -