پیپلز پارٹی مرکزاو ر پنجاب میں اتحادی حکومت کے ساتھ،حسن مرتضیٰ

پیپلز پارٹی مرکزاو ر پنجاب میں اتحادی حکومت کے ساتھ،حسن مرتضیٰ

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی مرکز اور پنجاب میں اتحادی حکومت کے ساتھ ہے،وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کی دوبارہ گنتی میں حمزہ شہبازشریف کو ووٹ کریں گے،صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وعدوں کو من و عن پورا کریں گے  ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال اور ملک میں بڑھتی مہنگائی پر کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں پیپلزپارٹی کے تمام ایم پی ایز علی حیدر گیلانی، مخدوم عثمان،ممتاز علی چانگ، شازیہ عابد، نبیل رئیس اور غضنفر لنگاہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی مخدوم عثمان نے کہا کہ مہنگائی کا احساس ہے عام آدمی سب سے زیادہ مہنگائی سے متاثر ہو رہا ہے ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے اتحادی حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑے۔ علی حیدر گیلانی نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں نہری پانی کی کمی کے باعث تشویشناک صورتحال ہے جس کا فوری تدارک ہونا چاہئے،جنوبی پنجاب کی محرومی کے خاتمے کے لیے انقلابی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ممتاز علی چانگ نے کہا کہ کچے کے علاقے کو ڈاکوں سے پاک کرکے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے،پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔شازیہ عابد نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن ہنگامی اقدامات کرے،خواتین کی فلاح و بہبود کو حکومت کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔غضنفر لنگاہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ پنجاب کا وزیر اعلی ہم بنائیں گے۔رئیس نبیل نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے دوبارہ انتخاب میں پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت کے حکم کے مطابق ووٹ دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -