ٹی سی ایل نے پریمیم منی ایل ای ڈی ٹی وی،QLEDٹی وی“متعارف کرادیا
لاہور(پ ر)پاکستان کے نمبر ون ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ ٹی سی ایل نے29جون کو پی سی ہوٹل لاہورمیں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں اپنے فلیگ شپ ایل ای ڈی ٹی وی ماڈلز کی نئی لائن کی رونمائی کی،اس تقریب کو ماہرہ خان نے اپنی شرکت سے چار چاند لگائے اور اس میں میڈیا اور پاکستا ن کی با اثر ٹیک کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔مصنوعات کی نئی رینج اہم تکنیکی اپ گریڈیشن پیش کرتی ہے،جو خصوصیات اور چشمی اعتبار سے پوری دنیا میں نئے معیارا ت قائم کررہی ہے۔نئی خصوصیات جیسے 144Hz VRR, 1920 Local Dimming Zones اور نیکسٹ جنریشن منی ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کو لائن اپ میں شامل کیا گیا ہے۔سی سیریز جس میں چار ٹی وی ماڈلز ہیں،اب ملک بھر میں ٹی سی ایل فلیگ شپ اسٹورز اور مجاذ ریٹیلرز پر دستیاب ہیں۔2022سی سیریز لائن اپ میں چار ٹی وی ماڈلز شامل ہیں،دو منی ایل ای ڈی ٹی وی ماڈلز C935اورC835اور دو QLEDٹی وی ماڈلز C735اورC635۔C935جو کہ ٹی سی ایل کا فلیگ شپ منی ایل ای ڈی ٹی وی ہے،عین مطابق گہرے کنٹراسٹ اور زیادہ برائٹنس کیلئے 1920 local dimming zones کے ساتھ Mini-LED OD5 ٹیکنالوجی پیش کرتا ہے،اس میں فرنٹ فائرنگ اسپیکر کے ساتھ ہائی کلاس 2.1.2 ساؤنڈ سسٹم، ایک مخصوصbass اسپیکر اور دو عمودی اپ فائرنگ اسپیکر شامل ہیں تاکہ ڈولبی ایٹموس آواز کی عمودی کیفیت سے لطف اندوز ہوا جاسکے۔اس میں مزید ایک QLED 4K پینل ہے،جس میں Dolby Vision IQاورDolby Vision اور HDR 10+. کیلئے سپورٹ موجود ہے،C935فی الحال65انچ کے سائز میں دستیاب ہے۔