موبی لنک مائیکروفنانس بینک آدم جی لائف اشورنس کی مصنوعات پیش کریگا

  موبی لنک مائیکروفنانس بینک آدم جی لائف اشورنس کی مصنوعات پیش کریگا

  

لاہور(پ ر)پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک، موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے ملک کے صف اول کے انشورنس سہولیات فراہم کرنے والے ادارے، آدم جی لائف اشورنس کے ساتھ ٹرم لائف انشورنس سے متعلق مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے ہیں۔ اس اہم اشتراک کے حوالے سے ملک بھر میں ایم ایم بی ایل کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے سہولیات سے محروم صارفین کے لئے آدم جی کے پورٹ فولیو کی اعلیٰ معیار کی انشورنس مصنوعات کی رسائی میں اضافے کو فروغ دیا جائے گا۔ یہ انتظام ملک کے مالیاتی خدمات کے منظرنامے پر مثبت اثرات مرتب کرنے کیلئے بہتر حیثیت رکھتا ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد کے اندر ایم ایم بی ایل کے ہیڈ آفس میں معاہدے پر دستخط کیلئے دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام جمع ہوئے۔ ایم ایم بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، غضنفر عظام نے کہا، "آدم جی لائف اشورنس کے ساتھ اشتراک پر ہم پرجوش ہیں تاکہ اجتماعی طور پر اپنے صارفین کو معیاری خدمات کی فراہمی سے منسلک اپنے ویژن کو آگے بڑھائیں اور مالیاتی سہولیات کو فروغ دیں۔ ایم ایم بی ایل کے وسیع برانچ نیٹ ورک کی بدولت اپنے مشترکہ ہدف کے حصول میں قابل ذکر تعاون حاصل ہوگا اور اسکے نتیجے میں معاشی ترقی کا عمل تیز ہوگا۔"یہ انشورنس مصنوعات اور خدمات قابل ذکر ہونے کے ساتھ ساتھ ایم ایم بی ایل کے پورٹ فولیو کا پہلے سے حصہ ہیں جن میں صارفین کے لئے لائف اور ہیلتھ انشورنس جبکہ مویشیوں کے لئے اینمل انشورنس شامل ہیں۔ اس اشتراک کے تحت آدم جی لائف اشورنس بنیادی طور پر تین بنیادی مصنوعات پیش کرے گا جن میں آدم جی لائف 'صحت کفالت'، آدم جی لائف 'نگراں '، اور آدم جی لائف 'مستقبل کی ضمانت' شامل ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ مصنوعات ملک بھر میں ایم ایم بی ایل کی مخصوص برانچز میں آدم جی لائف اشورنس کے خصوصی ڈیسک کے ذریعے دستیاب ہوں گی۔ ایم ایم بی ایل کے موجودہ اور نئے صارفین اپنی ضرورت کے مطابق پروڈکٹ کی سہولت باآسانی تلاش کرکے سبسکرائب کرسکتے ہیں۔ اضافی سہولت کے لئے ایم ایم بی ایل موجودہ ادائیگی کے طریقوں کے ساتھ ساتھ ون اسٹاپ ڈیجیٹل فنانشل پلیٹ فارم دوست (DOST) کے ذریعے آدم جی لائف کو براہ راست بلاتعطل ادائیگی میں سہولت فراہم کرے گا۔ آدم جی لائف اشورنس کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، منظر مشتاق نے اس اہم اشتراک کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، "ملک کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک ایم ایم بی ایل کا پارٹنر بننے پر ہم نہایت خوش ہیں جس کی بدولت ملک بھر میں ہماری فلیگ شپ انشورنس مصنوعات کو فروغ ملے گا۔ ہماری لائف، ہیلتھ اور خصوصی پے مصنوعات عوام کی ضروریات پوری کرنے کے لئے خاص طور پر تیار کی جاتی ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ایم ایم بی ایل کے ساتھ اپنے اتحاد کے ذریعے ان خدمات تک نئے صارفین کو مزید رسائی حاصل ہوسکے گی۔"

مزید :

کامرس -