صوبائی دارالحکومت میں وارداتیں: ڈاکوؤں کا اہل خانہ کویرغمال بناکر گھر، دکان کا صفایا، کئی راہگیر بھی لُٹ گئے، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں چوری 

صوبائی دارالحکومت میں وارداتیں: ڈاکوؤں کا اہل خانہ کویرغمال بناکر گھر، ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے میں مسلح ڈاکو نصراللہ کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 4لاکھ75کی نقدی،زیورات و دیگر اشیاء،ملت پارک کے علاقے میں مسلح ڈاکو کی زبیر ا کی دکان سے اسلحہ کے زور پر1لاکھ20ہزار روپے لوٹ کر لئے گئے شالیمار کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو عیسی سے اسلحہ کے زور پر 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل،ِ سبزہ زار کے علاقے میں خاور حسین سے ڈاکو 65ہزارروپے اور موباء ِ، گلبرگ میں سہیل سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 55ہزار روپے گھڑی اور موبائل، گلشن راوی میں تنویر سے گن پوائنٹ پر14ہزار نقدی موبائل فون اور مصری شاہ سے گن پوائنٹ پر عزیز سے 10ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور چوہنگ اور شمالی چھاؤنی سے گاڑیاں جبکہ باٹا پور اور سبزہ زارسے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -