جائیداد نیلامی کیخلاف حکم امتناعی سے متعلق درخواست‘وکلاء سے دلائل طلب

 جائیداد نیلامی کیخلاف حکم امتناعی سے متعلق درخواست‘وکلاء سے دلائل طلب

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جائیداد نیلامی کے خلاف حکم امتناعی سے متعلق درخواست پر فریقین کے وکلاء سے 15اگست تک دلائل طلب کرلئے ہیں،احتساب عدالت نمبر ایک کے جج اسد علی نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیدادوں کو نیلام کرنے کا حکم دے رکھا ہے سات فریقین کی جانب سے نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کو روکنے کیلئے درخواستیں دائر کی گئی تھی،درخواست گزارکا موقف ہے کہ میاں نواز شریف ملک واپس آ گئے تو جائیداد کی نیلامی کا عمل چلینج ہو جائے گا،بہتر ہے نیلامی کچھ عرصہ کے لیے روک دی جائے،شمیم زرعی فارم اور جائدادیں کرایہ داروں کے پاس ہیں،نیلامی سے شمیم زرعی فارم کے کرایہ داروں کے حقوق متاثر ہوں گے،،جائیدادوں کی وراثت منتقل ہو گئی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اورنیلامی کے خلاف حکم امتناعی جاری کیاجائے۔

مزید :

علاقائی -