ناقص کارکردگی پر 8 ایس ایچ او ز کی ایک ایک سال کی سروس ضبطگی کے احکامات 

ناقص کارکردگی پر 8 ایس ایچ او ز کی ایک ایک سال کی سروس ضبطگی کے احکامات 

  

لا ہو ر (کر ائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر)محمد سہیل چودھری نے ناقص کارکردگی پر  8 ایس ایچ او ز کی ایک ایک سال کی سروس ضبطگی کے احکامات جاری کر دیئے تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے نیشنل ایکشن پلان، لوکل اینڈ اسپیشل لاء، اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کے اہداف مکمل نہ کرنے پر ایس ایچ اوزکی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے اُنکی سرزنش کی۔ انہوں نے ایس ایچ او نشترکالونی سب انسپکٹر اسد عباس، نواب ٹاؤن انسپکٹر قمر عباس، 

چوہنگ سب انسپکٹر محمد آصف،گرین ٹاؤن انسپکٹر آصف ذوالفقار، گجرپورہ سب انسپکٹر محمد افضل، سبزہ زارانسپکٹر شاہ زیب خان،اقبال ٹاؤن سب انسپکٹر نثار احمداورایس ایچ او گلشنِ راوی انسپکٹر نصراللہ خان کی سروس ضبطگی کے احکامات جاری کئے۔ سہیل چودھری نے کہا کہ قمار بازوں، منشیات فروشوں کی سرپرستی پرمتعلقہ ایس ایچ اوکے خلاف سخت کارروائی کروں گا۔

مزید :

علاقائی -