ساندہ، 4ماہ کا بچہ اغواء کے چند گھنٹوں بعد بازیاب، ملزم گرفتار

ساندہ، 4ماہ کا بچہ اغواء کے چند گھنٹوں بعد بازیاب، ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ساندہ پٹرولنگ پر مامور پولیس ٹیم کو خاتون پٹرولنگ کے دوران راستے میں روتی ہوئی ملی ایس پی اقبال ٹا ؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے اطلاع ملنے پر ایس ایچ او ساندہ کی سربراہی میں بچے کی بازیابی کیلئے ٹیم تشکیل دی  4 ماہ کابچہ چند گھنٹوں میں بازیاب لخت جگر ماں کے حوالے کرکے ملزم  کو گرفتار کرلیا ملزم سلمان عرف رومن نے  4 ماہ کے بچے تمجید کو گھرسے اغواء کیا  ملزم سلمان بچے کی ماں سے شادی کرنا چاہتا تھا انکار پر بچے کو اغواء کر لیا پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو اسلام پورہ سے گرفتار کر لیا ملزم کو موبائل فون لوکیشن کی مدد سے گرفتار کیا گیا   بچے کی ماں نے ساندہ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات بند کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -