8پولیس افسران کے تقرر وتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے 8پولیس افسران کے تقرر وتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا آئی جی پنجاب نے تقررو تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی طارق عزیز کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایس پی یو پنجاب،ایس پی سید علی کو اے آئی جی ٹریننگ پنجاب تعینات، ایس ایس پی شاکر حسین داوڑ کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا ایس پی معاذ ظفر کی خدمات سیف سٹی اتھارٹی کے سپرد کر دی گئیں ڈی ایس پی اطہر علی اور ڈی ایس پی فضل الرحمن کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کے سپرد،ڈی ایس پی ناصر عباس کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب اورڈی ایس پی ندیم صدیق کو فارن سکیورسیل برانچ سی پی او تعینات کر دیا گیا۔