سپیشل سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی عبوری ضمانت خارج

سپیشل سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی عبوری ضمانت خارج

  

لاہور(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج محمد عمر فاروق بھٹی نے عامر حبیب سپیشل سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی عبوری ضمانت خارج کر دی،عدالت نے عدم پیشی کی بنا ء پر عبوری ضمانت خارج کی دیگر ملزمان میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، فیصل حسین ڈائریکٹرپنجاب اسمبلی اور سیکرٹری عنایت لک نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کرائی،عدالت نے دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 16 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے پولیس کو سیکرٹری پنجاب اسمبلی اور دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا پیر اشرف رسول کی درخواست پر تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھاملزمان میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، فیصل حسین ڈاریکٹر پنجاب اسمبلی، عنایت لک سیکرٹری کوآرڈینیشن، عامر حبیب سپیشل سیکرٹری شامل ہیں۔ درخواست گزاروں کاموقف ہے پنجاب اسمبلی میں لڑائی جھگڑے اور تشدد سے کوئی تعلق نہیں ،خدشہ ہے پولیس گرفتار کرلیں گی،عدالت سے استدعا ہے کہ عبوری ضمانتیں منظور کی جائیں،ملزمان کے خلاف تھانہ شاہدرہ پولیس نے چار دفعات کے تحت مقدمہ درج کررکھاہے۔

مزید :

علاقائی -