یوتھ فیسٹیول سکینڈل، سابق ڈی جی سپورٹس نے بریت درخواست دائر کر دی

یوتھ فیسٹیول سکینڈل، سابق ڈی جی سپورٹس نے بریت درخواست دائر کر دی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پنجاب یوتھ فیسٹیول سکینڈل میں ملوث سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس پر سماعت کی سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور نے نئے نیب قانون کے تحت بریت درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا کہ نئے نیب قانونی کے تحت مجھ پر نیب کا کیس نہیں بنتا اختیارات کے ناجائز استعمال اور مالی فائدہ حاصل کرنے کا الزام مجھ پر عائد نہیں مجھے نیب ریفرنس سے بری کیا جائے عدالت نے بریت کی درخواست پر نیب کو 19 جولائی کیلئے نوٹس جاری کر دیااحتساب عدالت نمبر 9 کے جج قمر الزمان نے سماعت کی ملزمان میں عثمان انور، ولایت علی شاہ، ظہور احمد، عبد الحفیظ بھٹی اور طارق وٹو شامل ہیں ملزمان پر پنجاب یوتھ فیسٹیول میں خلاف ضابطہ ٹھیکوں کے راستے لاکھوں روپے بٹورنے کا الزام ہے۔ پراسیکیوٹر کے مطابق یوتھ فیسٹول میں پیپرا رولز کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ایسی کمپنیوں کو ٹھیکے دیے گئے جو رجسٹرڈ ہی نہیں تھیں یوتھ فیسٹول میں سنگین نوعیت کی بے قاعدگیاں اور کرپشن ہوئی ملزمان کی کرپشن کی وجہ سے قومی خزانے کو 2سو ملین کا نقصان پہنچا۔ 

مزید :

علاقائی -