قصور،لڑائی جھگڑے کے واقعات میں فائرنگ سے2 افراد زخمی

قصور،لڑائی جھگڑے کے واقعات میں فائرنگ سے2 افراد زخمی

  

قصور (بیورورپورٹ)  راول جھنگڑ کے رہائشی عظیم مئیو نعیم والا کھوہ کوٹ رادھا کشن کے نزدیک جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا جسے طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کواٹر کوٹ رادھا کشن ہسپتال پہنچا دیا گیا، ہرشہ نوشہرہ صدر چونیاں کے رہائشی پچیس سالہ محمد عثمان مئیو نے اپنی زرعی زمین پر پانی لگایا ہوا تھا کہ اسکا چچا اللہ دتہ بھٹی اپنے ساتھیوں سمیت وہا ں پر آ گیا اور پانی لگانے کے تنازعہ پر اللہ دتہ بھٹی وغیرہ نے فائرنگ کر کے عثمان کو زخمی کر دیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

 پولیس مصروف کاروائی ہے۔

مزید :

علاقائی -