وحدت کالونی، سالے کے ہاتھوں بہنوئی قتل، خاتون سمیت 3افراد زخمی 

وحدت کالونی، سالے کے ہاتھوں بہنوئی قتل، خاتون سمیت 3افراد زخمی 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)وحدت کالونی غیرت کے نام پر سالے کے ہاتھوں بہنوئی قتل،آہنی راڈ کے وار سے عورت سمیت 3 افراد زخمی،23 سالہ نفر عباس کو ٹیلی فون کی تار سے پھندا دے کر قتل کیا گیا نفر کی بہن کرن بہنوئی حسنین رضا اور دوست حمزہ کو تیز دھار آلے سے زخمی کیا گیا تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی کے علاقے میں ملزم اسد نے آہنی راڈکے وار سے خاتونسمیت 3 افراد کو زخمی کر دیا جبکہ 23 سالہ نفر عباس کو ٹیلی فون کی تار سے پھندا دے کر قتل کیا  پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور لاش مردہ خانے پہنچادی گئی۔

مزید :

علاقائی -