پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 940 حادثات پر ریسپانڈ کیا

پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 940 حادثات پر ریسپانڈ کیا

  

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 940ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں  626 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں   ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔409معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (71فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 462ڈرائیوز، کم عمرڈرائیور 32مسافر 447 اور133پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے  اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ244ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 269متاثرین کیساتھ پہلے فیصل آباد76حادثات میں 88 متاثرین کیساتھ دوسرے اورملتان67 حادثات میں 59متاثرین کیساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1042متاثرین میں 840مرد اور202خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 207فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور535افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ300زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 778موٹرسائیکلز،68آٹو رکشے90موٹر کاریں،13وین13مسافربسیں،39ٹرک اور97دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -