حادثات اور منظم ٹریفک کیلئے قوانین کی پاسداری ضروری، سی ٹی او

 حادثات اور منظم ٹریفک کیلئے قوانین کی پاسداری ضروری، سی ٹی او

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)شہر میں منظم ٹریفک کی روانی، حادثات کے سدباب، محفوظ سفر اور لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کروانے کیلئے سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کی زیر صدارت سی ٹی او آفس میں ٹریفک افسران کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں ایس پی صدر آصف صدیق،  ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن شہزاد خان اور تمام ٹریفک سرکل افسران نے شرکت کی، میٹنگ میں عیدالاضحیٰ کے حوالے سے بازاروں، مارکیٹوں، شاپنگ پلازوں کے باہر پارکنگ انتظامات کو زیر بحث لایا گیا،  اجلاس میں سی ٹی او لاہور نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے حوالے افسران کو واضح پیغام دے دیا،  ان کا کہنا تھا کہ آج سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹولرنس ہے، تجاوزات، رانگ پارکنگ اور غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز برداشت نہیں،  سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ حادثات اور منظم ٹریفک کیلئے قوانین کی پاسداری ضروری ہے، لاہور میں قانون شکنی کی کوئی گنجائش نہیں، غیر حاضری، بدتمیزی اور فرائض میں عدم دلچسپی کسی صورت برداشت نہیں،  منتظر مہدی کا مزید کہنا تھاکہ خوش اخلاقی سے پیش آنا، ہمارا اولین فرض ہے جبکہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کروانا  حادثات کا سبب بنتا ہے۔

، وارڈنز ایمانداری اور محنت سے کام جاری رکھیں، منتظر مہدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک پولیس لاہور پولیس کا چہرہ ہے، وارڈنز پولیس کے سفیر ہیں، خوش اخلاقی اور صبر کا دامن نہ چھوڑیں، سیف سٹی کمیروں کی مدد سے بھی وارڈنز کی سپرویعن کی جارہی ہے، منتظر مہدی کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم ورک سے ٹریفک مسائل کا خاتمہ ہوگا، ٹریفک قوانین پر سو فیصد عمل درآمد کروایا جائے۔

مزید :

علاقائی -