شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، سی سی پی او

شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، سی سی پی او

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے،کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے اور شہر کا امن متاثر کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ ٹیموں نے پنجاب اسمبلی، اور اطراف میں  پٹرولنگ اور سرویلنس بڑھا دی تھی۔ پنجاب اسمبلی آنے والے اشخاص کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی گئی۔کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو اسمبلی کے احاطے میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے پنجاب اسمبلی کے اطراف میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی کئے گئے معۃالمبارک کے موقع پر لاہور پولیس کی طرف سے عبات گاہوں،اہم مقامات اور کاروباری مراکز کی سکیورٹی یقینی بنائی گئی۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک افراد،گاڑیوں کی چیکنگ مزید سختکی گئی تھی۔

مزید :

علاقائی -