صوبائی وزیر محمد عاطف کے زیر صدارت امور نوجوانان کے الگ الگ اجلاس

صوبائی وزیر محمد عاطف کے زیر صدارت امور نوجوانان کے الگ الگ اجلاس

  

       پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک،سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کھیل و امور نوجوانان محمدعاطف خان کی زیر صدارت محکمہ کھیل و امور نوجوانان کا الگ الگ تعارفی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا خالد خان، ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع، ڈائریکٹر امور نوجوانان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر عاطف خان کو محکمہ کھیل کے تعارفی اجلاس میں محکمہ میں جاری، نئے اور منظور شدہ مختلف اے ڈی پی اور اے آئی پی سکیموں اور ان کے پی سی ون کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ سکیموں کیلئے مختص اور جاری فنڈز کے بارے میں بھی بتایا گیا بریفنگ کے دوران صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے مختلف منصوبوں جن میں ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم اور حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم پر جاری کام، کالام کرکٹ اسٹیڈیم، قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور کی اپ گریڈیشن، انڈور جمنازیم ضلع بونیر، ضلع ٹانک سپورٹس کمپلیکس کے لیے سرکاری اراضی اور ان پر تعمیراتی کام، ضرور ت کی بنیاد پر تحصیل سطح پر کھیلوں کے میدان، ایبٹ آباد میں انٹرنیشنل معیار کے انڈور جمنائزیم کاقیام، تحصیل رستم میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر، سکواش کورٹس کے قیام، سوات سپورٹس کمپلیکس، مختلف اضلاع میں کھیلوں کی سرگرمیوں اور دیگر منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی صوبائی وزیر عاطف خان نے محکمہ کھیل کے حکام کو تمام منصوبوں  پر کام کو مزیدتیز کر نے اورجلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر عاطف خان نے متعلقہ حکام کو بعض منصوبوں کی پی سی ون میں ضروری تبدیلی، محکمہ کھیل میں خالی آسامیاں پر کرنے اور کام میں مزید تیزی لانے کی بھی ہدایات جاری کیں بعد ازاں صوبائی وزیر کو محکمہ امور نوجوانان کے تعارفی اجلاس میں بھی مختلف جاری اے ڈی پی اور اے آئی پی اور ان کے پی سی ون پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی صوبائی وزیر کو محکمہ امور نوجوانان کے جاری، نئے اور منظور شدہ سکیموں کی موجودہ حیثیت اور ان کو جاری اور مختص فنڈز سمیت مختلف سکیموں جن میں کے پی ایمپیکٹ چیلنج، نیشنل یوتھ کرنی ول، سمال سکیل ایکٹیویٹیز، جوان مرکز کا قیام، فیمیل یوتھ سنٹر کا قیام اور دیگر منصوبوں کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا صوبائی وزیر عاطف خان نے محکمہ امور نوجوانان کے حکام کو بعض سکیموں کی پی سی ون میں تبدیلی اور جائزہ لینے کے احکامات جاری کرنے کے علاوہ نوجوانوں کو آئی ٹی کے ہنر سے مستفید کرنے کے لئے بعض سکیموں میں ڈیجیٹل ٹر یننگ کورسز کو شامل کرنے کی بھی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ کے لیے معیار رکھیں صوبے میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے ہر فیلڈ میں با صلاحیت نوجوان سامنے آ جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہر ہفتہ محکمہ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوگا جس میں محکمے کی سکیموں کے بارے پراگریس پیش ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -