صوابی‘ معمر شخص کے اندھے قتل کا ڈراپ سین 3 گرفتار

صوابی‘ معمر شخص کے اندھے قتل کا ڈراپ سین 3 گرفتار

  

صوابی (بیورورپورٹ)کالوخان پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران حلیم خان نامی معمر شخص کے اندھے قتل کو ٹریس کر کے 03 ملزمان گرفتارکر لئے۔ ملزمان نے پیسوں کیلئے ضعیف شخص کو قتل کرکے لاش کھنڈر میں چھپا دی تھی، ملزمان نوراسلام سکنہ شیخ جانہ، ناصر سکنہ کالوخان اور حمزہ سکنہ شیخ جانہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا جن سے انٹاروگیشن جاری ہے۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مورخہ 14/15 جون 2022 کو مدعی مقدمہ امجد امین ولد عبدالستار سکنہ شیخ جانہ نے مقامی تھانہ کالوخان پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ اس کے ضعیف العمر چچا کو نامعلوم ملزمان نے قتل کیا ہے جن کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی موجود نہیں ہے۔اندریں سلسلہ ایس پی انوسٹی گیشن صوابی محمد فیاض خان کی سربراہی میں تشکیل شدہ ٹیم نے زیر نگرانی ایس ڈی پی او رزڑ عجب خان و ایس ایچ عجب درانی معہ تفتیشی افسران نے کامیاب تفتیش کرتے ہوئے دوران تفتیش معلوم ہوا کہ ملزمان نوراسلام سکنہ شیخ جانہ، ناصر سکنہ کالوخان اور حمزہ سکنہ شیخ جانہ نے مقتول سے پیسے چھیننے کی عرض سے اسے قتل کیا اور بعد میں اس کی لاش قریبی کھنڈر میں چھپا دی۔ملزمان تک رسائی حاصل کرنے کے بعد ایس ایچ او کالوخان عجب درانی نے کامیاب کاروائی کے دوران تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -