حیات آباد‘ ملحقہ علاقوں میں منشیات سپلائی کی کوشش ناکام، د و گرفتار

حیات آباد‘ ملحقہ علاقوں میں منشیات سپلائی کی کوشش ناکام، د و گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ تاتارا پولیس نے حیات آباد اور ملحقہ علاقوں میں منشیات ڈیلرز کو منشیات سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں سے ایک کا تعلق ضلع نوشہرہ جبکہ دوسرا ضلع خیبر کا رہائشی ہے جو ضلع خیبر سے منشیات سپلائی کی کوشش کر رہے تھے، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر پانچ کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی ہے، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ تاتارا پولیس کو حیات آباد اور ملحقہ علاقوں میں منشیات ڈیلرز کو سپلائی کی اطلاع ملی تھی جس پر ایس ایچ او تھانہ تاتارا مکرم خان نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت سید محمد ولد عبدالجلال اور ناصر ولد محمد رحمان کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان میں سے ایک کا تعلق ضلع نوشہرہ جبکہ دوسرا ضلع خیبر کا رہائشی ہے جو مخصوص ڈیلرز کو چرس سپلائی کی کوشش کر رہے تھے، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر پانچ کلو سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -