ڈیرہ‘ دیرینہ تنازعہ پر فائرنگ‘ باپ بیٹا سمیت 4 زخمی

  ڈیرہ‘ دیرینہ تنازعہ پر فائرنگ‘ باپ بیٹا سمیت 4 زخمی

  

ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)سابقہ لڑائی جھگڑے کے شاخسانہ پرتھانہ کینٹ کی حدودکچی پائند خان میں 5مسلح ملزمان کی مخالف باپ بیٹوں پر فائرنگ،4افراد زخمی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں کچی پائند خان کے رہائشی 74سالہ یاسین ولد اللہ بخش نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اپنے 27سالہ بیٹے آصف، 59سالہ بھائی محمد امین اور بھتیجے رفیق ولد امین کے ہمراہ اپنے گھر کے گیٹ پر موجود تھا کہ اس اثنا میں ملزمان عابد عرف بلا، جاوید ولد نامعلوم، احتشام ولد نامعلوم سمیت5افراد اقوام بنوچی سکنائے کچی پائند خان مسلح آئے اور ہم پر فائرنگ کردی جس سے ہم زخمی ہوئے۔ کینٹ پولیس نے زخمی شخص کی رپورٹ پر اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاہے۔ ایف آئی آر میں وجہ عداوت سابقہ دشمنی کا شاخسانہ بیان کی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -