ویلیج کونسل الیفے کلے سخاکوٹ کاتعارفی اجلاس

    ویلیج کونسل الیفے کلے سخاکوٹ کاتعارفی اجلاس

  

سخاکوٹ(نمایندہ پاکستان) ویلیج کونسل الیفے کلے سخاکوٹ کاتعارفی اجلاس۔بجلی، سوئی گیس، منشیات اور امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کااظہار۔اختیارات کی فوری منتقلی کامطالبہ۔اس سلسلے میں ویلج کونسل الیفے کلے سخاکوٹ کاایک اجلاس زیر صدارت چیئرمین قاری سجاد علی حقانی منعقد ہوا جس میں وائس چیئرمین یوسف خان، جنرل کونسلر خالد خان، کسان کونسلر خورشید احمد اور یوتھ کونسلر جوہر سلیم  سیکرٹری اجمل خان نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین قاری سجادعلی حقانی نے کہا کہ ویلج کونسل کو بھائی چارہ کے فضا میں چلائنگے اور کسی کی حق تلفی نہیں کرینگے تمام ممبران ہمارے لئے قابل احترام ہیں ویلج کونسل کے مسائل مشترکہ طور پر حل کرینگے۔انہوں نے کہا بلدیاتی نظام کابنیادی مقصد اختیارات کو نچلی سطح منتقل کرنا ہے مگر موجودہ حکومت نے اس کے برعکس کام کیا ہے اور چیئرمین کے اختیارات محدود کئے ہے جو کہ ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔حکومت اختیارات فوری طورپر نچلی سطح منتقل کریں۔انہوں نے بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ پر تشویش کااظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کافوری طور پر خاتمہ کیا جائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -