پروفیسر قاری اختر گل  جے یو آئی میں شامل ہوگئے 

پروفیسر قاری اختر گل  جے یو آئی میں شامل ہوگئے 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) جے یو آئی کے سینئر رہنما سنیٹر حاجی غلام علی،ضلعی جنرل سیکرٹری وسابقہ ایم پی اے خالد وقار چمکنی،پی کے 80 کے متوقع امیدوار محمد صدیق الرحمن پراچہ اور ڈاکٹر عظمت علی مہمند کی قیادت میں جرگے نے قاری اختر گل سے ملاقات کی اور باقاعدہ شمولیت کی دعوت دی قاری اختر گل نے جرگہ قبول کرتے کرتے ہوئے باقاعدہ جمعیت علمائے اسلام میں اپنے خاندان،دوستوں،اور شاگردوں سمیت شمولیت اختیار کرلی۔ قاری اختر گل نے جرگے سے مختصر خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمان کی امامت میں بقیہ زندگی گزارنے کا عزم کیا آخر میں سنیٹر حاجی غلام علی نے شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور قاری اختر گل کو پارٹی کی ٹوپی اور مفلر پہنایا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -